اہم خبر

مسلم لیگ(ن) کو گلگت بلتستان میں بھی پذیرائی حاصل ہے،جمال کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ گلگت میں پارٹی نائب صدر مریم نواز کے جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو گلگت بلتستان میں بھی پذیرائی حاصل ہے، گلگت بلتستان میں پارٹی الیکشن سوئپ کریگی مسلم لیگ (ن) ہی عوامی مسائل حل کرنے والے جماعت ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ن) کو عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے مریم نواز کے جلسوں میں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے اور گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پارٹی بھرپور انداز میں فتح یاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج بحرانوں اور مسائل کا شکار ہے دوسالوں کے دوران عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے ہیں ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے لیکن حکمرانوں کو عوام کی پرواہ نہیں ہے، حکومت کے اپنے اتحادیوں نے گلے شکوؤں کے انبار لگا دئیے ہیں ملک کی ترقی کا پہیہ جام ہے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لیکن حکومت سب اچھا ہے کہ دعوے کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ملک کی ترقی کی شرح 5فیصد تک لیکر گئی عوام کو خوشحالی کی جانب گامزن کیا گیا لیکن آج ایک بار پھر اس ترقی کو منفی کردیا گیا ہر طبقہ پریشان حال ہے اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی طرف دیکھ رہا ہے انشاء اللہ و ہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ(ن) مسلم لیگ(ن) عوامی طاقت سے برسراقتدار آکر مسائل حل اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں بھی بھرپور انداز میں فعال ہورہی ہے پارٹی میں شمولیت کے لئے بہت سے لوگ رابطے ہیں جلد ہی پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور بلوچستان کو مسلم لیگ (ن) کا گہوارا بنائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button