اہم خبر

مریم نواز کا 7 نومبر کو گلگت جانے کا پروگرام ملتوی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا  7 نومبر کو گلگت بلتستان جانے کا پروگرام ملتوی ہوگیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کے دورہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آئی ہے۔

مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کادورہ روڈ بلاک ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا جبکہ مریم نواز کو اسکردو سے بائی روڈ گلگت تک سفر کرنا تھا۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز بذریعہ جہاز آج واپس اسلام آباد جائیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کو 7 نومبر کو بلتستان ڈویژن سے گلگت روانہ ہونا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button