اہم خبر

دنیا میں کورونا وائرس سے 12 لاکھ 49 ہزار ہلاکتیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 96 لاکھ 82 ہزار 452 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 49 ہزار 12 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 31 لاکھ 67 ہزار 257 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 899 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 52 لاکھ 66 ہزار 183 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 42 ہزار 239 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 59 ہزار 782 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 34 لاکھ 25 ہزار 272 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 303 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 92 ہزار 271 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 25 ہزار 605 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 84 لاکھ 62 ہزار 80 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 62 ہزار 35 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 56 لاکھ 32 ہزار 505 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 29 ہزار 887 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 33 ہزار 440 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 39 ہزار 865 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 16 لاکھ 61 ہزار 853 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 38 ہزار 833 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 88 ہزار 411 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 33 ہزار 136 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 12 لاکھ 28 ہزار 814 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 48 ہزار 475 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 11 لاکھ 46 ہزار 484 ہو چکے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 32 ہزار 405 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 733 ہو چکی ہے۔

میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 94 ہزار 323 ہو گئی جبکہ کیسز 9 لاکھ 55 ہزار 128 ہو گئے۔

 

سعودی عرب اسی فہرست میں 27 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 506 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 822 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 59 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 184 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 943 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 16 ہزار 912 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 890 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button