وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی ، پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیا، صحت کے شعبے کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، اپوزیشن محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہی اور جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ،منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کورونا کنٹرول کے لئے اقدامات کر رہی ہے، عوام کے تعاون سے کورونا کی حالیہ وبا پر بھی قابو پائیں گے، حکومت ہر قدام عوام کے تحفظ کے لئے اٹھا رہے ہیں، حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔
0 0 1 minute read