باغ(میڈیا نیوز)ایم ٹی بی سی کے فوکل پرسن سردار زرطیف بادشاہ کی صدر پریمیئر لیگ عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد اختر کشمیر پریمیئر لیگ سے کراچی میں ملاقات۔کشمیر پریمیئر لیگ صدر اور سی ای او نے ایم ٹی بی سی کے ٹاپ مینجمنٹ کو کراچی میں استقبالیہ ڈنر دیا۔
کشمیر پریمیئر لیگ شروع کروانے پہ ایم ٹی بی سی کے فوکل پرسن سردار زرطیف بادشاہ نے چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق صاحب کی طرف سے مبادکباد پیش کی۔
محمود الحق چیئرمین ایم ٹی بی سی نے اپنے پیغام میں کہا کشمیر کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے بنا نامکمل ہیں، کشمیر کے لوگ پاکستان کے لوگوں اور کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے، ہمیں آزاد کشمیر سے بے پناہ ٹیلنٹ ملے گا۔
کشمیر کو اسپورٹس کے نقشے پر لے کر آرہے ہیں، پاکستان کا ٹیلنٹ کشمیر پریمیئر لیگ میں ابھر کر سامنے آئے گا۔
چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے اپنے پیغام میں کہا کے کشمیر پریمیئر لیگ کروانے والی انتظامیہ کو ہر قسم کی سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی بھی دی۔ صدر پریمیئر لیگ عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد اختر نے چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق کا شکریہ ادا کیا۔
0 0 1 minute read