اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) :پاکستان کی معروف صحافتی ہستی کامران عزیز اللہ ابڑو شہید کی وفات جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے قائدین اور ممبران کے لیے سانحہ عظیم ہے۔ کامران ابڑو کی مخلصانہ صحافتی خدمات کو پاکستان کی صحافتی تاریخ کے سنہری حروف میں رقم کیا جائے گا۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان۔ ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی نے استاد محترم کامران ابڑو شہید کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ایس۔ اے۔ صہبائی نے کینسر کے مرض سے لڑنے والے صحافتی استاد کامران ابڑو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامران ابڑو شہید کا نام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی طرح پاکستان کی صحافتی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ کامران عزیز اللہ ابڑو شہید کی شہادت پر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مرکزی قیادت کے تمام قائدین بالخصوص سرپرست اعلی جنااب ڈاکٹر شاہد مسعود’ انچارج گورننگ باڈی جناب مبشر لقمان’ صدر محمد نعیم شاہ ‘ سیکرٹری جنرل جناب اسد شاہ، ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر افضل آعوان ‘ سنیر نائب صدر جناب داود جان ‘سیکرٹری نشرواشاعت مس فرح ناز’ آفس سیکرٹری جناب فدا کھاوڑ’ صدر سندھ جناب امجد بوبی’ صدر پنجاب جناب فیصل چیمہ’ صدر بلوچستان جناب آصف مندوخیل’ صدر کے پی کے جناب گل آفریدی اور بیرون ممالک صدر مانچسٹر جناب میاں عامر ، صدر اسپین جناب شاہین ملک ‘ بریڈ فورڈ آرگنائزر جناب صغیر عالم رامے کے علاوہ یو کے امریکہ کنیڈا سعودیہ دوبئی جاپان بیلجیم مالٹا ترکی بحرین چائنہ افریقہ کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے لاکھوں ممبران جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے چیف آرگنائزر استاد صحافت کامران عزیزاللہ ابڑو شہید کی وفات پر رلی رنجیدہ اور افسردہ ہیں اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات روحانیہ میں بلند ترین اضافہ فرمائے اور کامران ابڑو شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام محمود عطا فرمائے
0 0 1 minute read