اہم خبر

معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ موخر کرسکتے ہیں ،عام انتخابات میں تاخیر کا عندیہ ، خبر نے کھلاڑیوں کو آگ بگولہ کردیا

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ہنگو میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ مؤخر کر سکتے ہیں، جنرل الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا لتھا سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کیا، عمران خان نے جاتے جاتے پاکستان کے ہاتھ پاؤں معاشی طور پر باندھ کر چھوڑے، آئین اور اسمبلیوں کو توڑنا آمروں کا کام ہے۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پاناما کو بہانہ بنا کر نواز شریف کو نا اہل کر کے نیا سیاسی انتشار پیدا کیا گیا اور پی ٹی آئی کو بزور بازو مسلط کیا گیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کا خاتمہ کیا جبکہ پی ٹی آئی کو بزور بازو مسلط کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button