موسم

جنونی ہندومذہبی رہنما کی مسلمان خواتین کو سرعام زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی

نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا۔ لکھنو کے قریبی علاقے میں جنونی ہندو مذہبی رہنما نے کھلے عام مسلمان خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی شہرلکھنو کے نواحی علاقے سیتا پورمیں ہندومذہبی رہنما نے کھلے عام مسلمان خواتین کواغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہندوانتہاپسند مذہبی رہنما لاؤڈ اسپیکرپر پولیس کی موجودگی میں مسجد کے باہرمجمع جمع کرکے مسلمان خواتین کواغوا کرنے اورسرعام زیادتی کرنے کی دھمکیاں دیتا دکھائی دے رہا ہے۔اس موقع پرمجمع ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگاتا رہا۔

 

ویڈیو سامنے آنے کے باوجود پولیس نے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے اب تک ہندوانتہاپسند رہنما کوگرفتارنہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button