کشمیر

آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر ، خیبرپختونخوا ، وفاقی دارالحکومت سمیت بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا عندیہ دیدیا۔ بلوچستان، سندھ میںبھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر، بلوچستان میں مطلع جزوی طور پرابرآلود ر۔ تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔۔موسمی نظام زیادہ تر شہر کے وسطی اور شمالی علاقوں تک محدود ،۔ کراچی میں مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آزاد کشمیرمیں گذشتہ رات سے وقفے وقفے کیساتھ بارش جاری ،مٹی کے بھاری تودے گرنے سے متعد رابطہ سڑکیں بند ۔مظفرآباد، مانسہر روڈ ، لوہار گلی اور “شڑاں دے نکے” لینڈ سلائیڈنگ ،ٹریفک معطل ۔برارکوٹ، لوہار گلی روڈ صرف ہلکی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔ ڈ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر سڑک کھولنے کیلئے ہیوی مشینری پہنچادی وادی نیلم کی مین شاہرات پر لینڈ سلائیڈنگکے بعد بند سڑکیں کھولنے کا کام جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button