گردونواح

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا سبزی منڈی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ ایم ساجد عباسی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مارکیٹ سٹاف کے ہمراہ سبزی منڈی میں صفائی کے انتطامات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور لائٹس کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا ،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سبزی منڈی میں انتطامات کا جائزہ لیا ، اور بازار کے انچارج کو ہدایات جاری کی کہ ،
مین روڈ پر ریڑھیاں نہ کھڑی کی جائیں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے روشنی کا نظام ، سیکیورٹی انتطامات اور صفائی کے انتظامات کو ترجیح بنیادوں پر بہتر کرنے کی ہدایت کی،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے تاکہ وہ سبزی منڈی سے سستے داموں پر ضروریاتِ زندگی خرید سکیں ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button