13 مئی ، 2021
امریکی ایوان نمائندگان کے 2 درجن سے زائد اراکین نے فلسطینیوں کو جبری بے دخل سے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے 25 ڈیموکریٹک اراکین نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے۔
ڈیموکریٹس اراکین نے خط میں کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس مغربی کنارے کا حصہ ہے، مشرقی بیت المقدس کے علاقوں سے ہزاروں فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر گہری تشویش ہے۔



