موسم

وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارش،راولپنڈی میں الرٹ جاری

راولپنڈی:جڑواں شہروں میں علی الصبح موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے کاروائیاں جاری۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 61 ملی میٹر بارش سے زائد بارش ریکارڈشمس آباد 61 ملی میٹر ، چکلالہ میں 57 ، پی ایم ڈی 28، بوکڑہ 39 ، گولڑہ 16 اور سیدپو کے علاقے میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔ایم ڈی واساکا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں، دوسری جانب آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،السلام آباد میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان،دالبندین 46اورنوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،خوشگوار آج شہر میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی دن میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا دن میں ہوا 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button