گردونواح

اخبارات کیخلاف حکومتی زیادتی:CPNEانٹرنیشنل کا 4 تنظیموں کیساتھ ملکر ملک گیر دوروں کا اعلان

اسلام آباد:اخبارات کے خلاف نگران حکومت کی مبینہ زیادتیوں ، میڈیا کو اخبارات کے خلاف استعمال کرنے ،غیر قانونی ہراساں کرنے والے خطوط لکھنے اور اجتماعی طور پر اخباری صنعت کو تباہ کرنے کے خلاف اخبارات کی بین الاقوامی تنظیم سی پی این ای انٹرنیشنل،فورتھ پلر واچ ڈاگ،اونرز اینڈ ایڈیٹر ایسوسی ایشن کے علاوہ نیوز پیپراینڈ پیراڈیکلز ایسوسی ایشن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، پروگرام کے مطابق حکومتی ظالمانہ طرزعمل کے خلاف پورے پاکستان کا دورہ کیا جائے گا اور تنظیموں کا مشترکہ وفد خوشنود علی خان چیئرمین سی پی این ای انٹرنیشنل کی سربراہی میں چاروں صوبوں میں جاکر مقامی اخبارات کے مالکان، ایڈیٹرز اور کارکنوں کیساتھ بات چیت اور صلاح مشورہ کرےگا جس کے رابطہ کار فورتھ پلر میڈیا واچ ڈاگ کے صدر فاروق مرزا ہوں گے، ریگولر اخبارات کو سی پی این ای انٹرنیشنل میں شامل کیا جائے گا جس کا مقصد ان کے حقوق کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھانا اور پاکستان میں اخبارات کی سب سے بڑی تعداد جو ریجنل میڈیا کی شکل میں موجود ہے کومنظم کر کے امریکہ برطانیہ اور دوسرے ممالک کی بین الاقوامی تنظیموں سے جوڑنا ہوگا تاکہ اس بڑی قوت کے تمام ممبر اخبارات کو پاکستان مرکزی اور صوبائی انفارمیشن مراکز سے اشتہارت کا حصول آسان بنایا جاسکے ،اس پلیٹ فارم کا مقصد حکومت کی اخبار ات پرنٹ میڈیامخالف پالیسی کوچیلج کرنااور اس کے لئے ایک قانونی لائحہ عمل تیار کرنا ہے، تنظیموں کا مشترکہ ڈنر اجلاس سی پی این ای انٹرنیشنل کے چیئرمین خوشنود علی خان کی صدارت میں 15 جنوری 24 بروزپیر شام چھ بجے ان کی رہائش گاہ 7،اے آرچرڈ سکیم فور مین مری روڈ اسلام آباد پر منعقد ہو گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button