کشمیر

عوامی خوشحالی کے اقدامات میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا،چوہدری انوار الحق

میرپور:وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے معاون خصوصی برائے قانون وانصاف، پارلیمانی امور ،انسانی حقوق محترمہ نبیلہ ایوب کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے سسر اور معروف سیاسی و سماجی راہنما حاجی چوہدری اورنگزیب کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر آزادکشمیر کے موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر)وقار احمد نور ،وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری محمد رشید ،سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین ، وزیر اعظم کے سپیشل سیکرٹری مسعود الرحمن ، کمشنر چوہدری شوکت علی اور دیگر بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام وسائل، افرادی قوت اور منصوبہ بندی عوام کی خوشحالی،فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے ہے۔ کسی تاخیری حربے کو برداشت نہیں کروں گا۔انتظامیہ مشنری جذبہ سے ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرے۔کسی شعبہ میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔جن ترقیاتی محکموں سے بچت ہوگی اس سے عوامی ناگزیر ضروریات پوری کرنے کیلئے صحت عامہ،پانی اور بجلی کی سہولیات پر خرچ کریں گے۔لوکل گورنمنٹ کی تمام سکیمیں 15 مئی تک تیار ہونی چاہیں۔30 جون کو سکیمیں منظور کرنے کا ڈرامہ میرے ہوتے نہیں چلے گا۔ امن و امان ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر گذشتہ روزکمشنر آفس میں منعقدہ ڈویژنل ترقیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،وزراء حکومت چوہدری ارشد حسین،چوہدری اظہر صادق،چوہدری محمد رشید،چوہدری یاسر سلطان،محترمہ نبیلہ ایوب، سیکرٹریز حکومت،چیف انجینئرز، ڈویژنل و ضلعی افسران بھی موجود تھے۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری انوار الحق کو محکمہ شاہرات،لوکل گورنمنٹ برقیات،تعمیرات عامہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر محکمہ جات نے بریفنگ دی وزیراعظم نے کہاکہ 15 مئی تک محکمہ شاہرات ڈویژن میرپور کے تمام جاریہ منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کردئیے جائیں گے۔وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ریاست کے وسائل ریاست کی ترقی کے لیے وقف ہیں ان کا درست اور بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائے۔میں اور کابینہ پوری دلجمی سے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ غیر قانونی اقدامات، کرپشن یا کسی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ایسا کرنے والوں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اعظم نے جملہ ترقیاتی محکموں کے افسران کو ہدایات دیں کہ جن جن منصوبوں کے لئے فنڈز مختص ہیں اس میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع کی میں زیر تعمیر سڑکات کو جون سے قبل مکمل کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جتنی سبسڈی دے جارہی ہے اتنی دنیا کہ کسی ملک میں نہیں۔حکومت نے اس سال 21 ارب روپے کی مختلف محکموں سے بچت کی ہے۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے بجٹ میں 51 فیصد کی بچت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button