گردونواح

انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بارش میں بھی آپریشن جاری ہے،اے ڈی سی آر مری

راولپنڈی:اے ڈی سی آر مری کیپٹن(ر)قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انتظامیہ بارش کے باوجود آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات اور ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن مری کے مختلف مقامات پر جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رچ بیل روڈکے مقام پر جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے جائزے کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ مری نیغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بینک روڈ، جھیکا گلی، رچ بیل روڈ سمیت دیگر مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔آپریشن میں متعدد تعمیرات مسمار کر دی گئی ہیں۔آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن مری، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اے ڈی سی آر مری نے رچ بیل روڈ کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انتظامیہ بارش کے باوجود آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات اور ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن مری کے مختلف مقامات پر جاری ہے۔ آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button