کھیل

محسن نقوی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس

محسن نقوی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی مداخلت پر نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کیا گیا۔
اس سے قبل جس ہوٹل میں ٹیم کو ٹھہرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر تھا لیکن تبدیل شدہ ہوٹل اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ہے جبکہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔جنوبی افریقہ اور سری لنکا پہلے ہی نیویارک میں قیام کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
محسن نقوی نے آئی سی سی سے رابطہ کیا اور عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کے منتظمین کو پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر راضی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button