اہم خبرپاکستانتازہ ترین

ہمارا فائنل میچ کل تھا، ہم ہار گئے: شیخ رشید کابیان

ہمارا فائنل میچ کل تھا، ہم ہار گئے: شیخ رشید کابیان

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل ہمارا فائنل میچ تھا، جس میں ہم ہار گئے، پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔اسلام آباد کی نئی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں ہر صبح بری خبر آتی ہے، یہ بھی بری خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 500 آدمیوں کو جھوٹے مقدمات میں رکھا گیا ہے، ایک غریب کو اڈیالہ جانے کے لیے 2000 روپے درکار ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس عید پر بے گناہوں کو رہا کیا جائے، حکومت نوٹس لے، جب تک بے گناہوں کو جیلوں سے رہا نہیں کیا جائے گا، عزت چاہنے والوں کو عزت نہیں ملے گی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کو اب میری طرح سائیڈ پر رہنا چاہیے، وہ دن گئے جب خلیل خان جھنڈا لہرایا کرتے تھے، 2 ماہ سیاسی طور پر اہم ہوتے ہیں، فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے سیاست نہیں چھوڑی، مجھے 2 ماہ سے سائیڈ لائن کیا گیا ہے، یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے حکومت کو پیسے نہیں ملے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ 2 ماہ میں چوروں اور ڈاکوؤں کی سیاست کا فیصلہ ہو جائے گا، اس بار قربانی عید کے بعد ہوگی، کھالوں سے ہوگی، قصائی کا انتظام ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button