حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے گیسٹ ہاؤس کے 3 کمروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔
دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے ایجنٹ ایران سے چلے گئے تھے، دھماکہ خیز مواد کو ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔



