دنیا

افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر گہری نظر ہے، امریکا

افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر گہری نظر ہے، امریکا

واشنگٹن: پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا ہے کہ ہم افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، داعش بدستور بڑا خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔افغانستان میں داعش اور القاعدہ کے خطرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروپ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ داعش بدستور ایک بڑا خطرہ ہے، ہم داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
نمائندکی جانب سے اٹھائے گئے سوال پر کہ کیا امریکہ کو افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی پر تشویش ہے؟ جب ان سے پوچھا گیا تو پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ القاعدہ گزشتہ برسوں میں کمزور ہوئی ہے، لیکن غائب نہیں ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش اور القاعدہ اور دیگر گروپ امریکا، اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے ممکنہ سیکیورٹی خطرہ ہیں، جن سے نمٹنے پر پوری توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button