Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پاکستان کیلئے 2 ایل این جی کارگوز ایک بار پھر منسوخ - Dailyghaznavi
موسم

پاکستان کیلئے 2 ایل این جی کارگوز ایک بار پھر منسوخ

ایک بارپھر مارچ کے لیے پاکستان کے 2 ایل این جی کارگوز منسوخ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی ٹینڈرز 2 عالمی کمپنیوں ایل این جی کارگوز گنور اور ای این آئی نے منسوخ کیے ہیں، منسوخ کیے گئے ایل این جی کارگوز کی ڈلیوری 2 سے 3 مارچ اور 10 سے 11 مارچ تک ہونی تھی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے والی دونوں کمپنیوں سے پاکستان کے ایل این جی سپلائی کے طویل مدت کے معاہدے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ منسوخ کیے گئے ایل این جی کارگوز پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگوز منسوخ ہونے کے بعد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ خریداری کے لیے ہنگامی ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button