موسم

میری والدہ، اہلیہ،بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ پر ڈال دیاگیا،مونس الٰہی کے تہلکہ خیز بیان نے کھلبلی مچادی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ میری والدہ، اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ لگتا ہے اگلی باری میری اور میرے والد کی ہوگی، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ دیں رہنما ق لیگ نے کہا کہ ایف آئی اے نے میری اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو جو نوٹس بھیجے وہ اس کا جواب دے رہے ہیں، یہ سارے نوٹسز اس کیس میں بھیجے ہیں جنہیں عدالتیں اُڑا چکی ہیں مونس الہٰی نے مزید کہا کہ یہ سب تو ایف آئی اے ہی کرتی ہے، مگر ان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ خود سے یہ سب کرے، ایف آئی اے کو بہتر جانتا ہوں، حال ہی میں کیس بُھگتایا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button