اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر روڑ پر چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن ،
جس میں رنگین شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔
اے ای ٹی اوز نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ زیرو ہوائنٹ، سری نگر ہائی وے، فزیکل چیکنگ پوائنٹ E&T ڈیپارٹمنٹ اور سیکٹر I-8 کے سامنے ایکسپریس وے پر گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔
137 گاڑیوں سے بغیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دی گئیں
90 کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
15 تجارتی گاڑیاں دھواں چھوڑ رہی تھیں اور ان کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں تھا، اس لیے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کاروائی اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلیے موٹر وہیکل ایگزامینز کو بھیجا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کمرشل گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفیکیٹ ضروری ہے ، اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ سانس کی بیماریوں کا موجب بنتی ہیں ، تمام اداروں اور کمرشل وہیکلز مالکان سے گزارش ہے ، کمرشل گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کریں اور ماحول دوست بنیں.
0 0 1 minute read



