
ہالی ووڈ اداکارہ بروک شیلڈز نے ایک دستاویزی فلم کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔یہ دستاویزی فلم جمعہ کو سنڈینس فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی، بروک شیلڈ نے ملزم کا نام نہیں بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ کالج سے گریجویشن مکمل ہونے کے بعد ایک جاننے والے شخص سے کام کے حوالے سے ڈنر پر ملاقات ہوئی۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں ٹیکسی بلانے کیلئے گئیں۔اپنے ساتھ پیش آئی ہولناک واردات کے متعلق بروک شیلڈز نے ’پریٹی بےبی‘ نامی ڈاکیومینٹری میں بتایا ہے۔



