گردونواح

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر مری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

راولپنڈی :وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ مری کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے مال روڈ اور جھیکا گلی کا دورہ کیا، انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جھیکا گلی،کشمیر پوائنٹ اور دیگر مقامات پر کیا جا رہا ہے، ایم سی، سول ڈیفنس،پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، تعمیراتی میٹریل کو بھی ضبط کی جا رہا جو واپس نہیں کیا جائے گا، مری میں تعمیراتی میٹریل لانے پر مکمل پابندی عائد ہے،اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی، کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button