گردونواح

پاکستان بیت المال میں MD تعیناتی میں تاخیر: ہزاروں مریضوں کا علاج رک گیا

اسلام آباد(عقیل ترین)پاکستان بیت المال میں دو ماہ سے MDاور ڈپٹی ایم ڈی کی تقرری نہیں ہوسکی جس کے باعث پاکستان بیت المال کے پورے ملک میں آپریشنز بری طرح متاثر ہوگئے،اس وقت کینسر،دل کے آپریشنز سمیت 2 ہزار مریضوں کا علاج صرف اس لئے نہیں ہو پارہا کیونکہ اپروونگ اتھارٹی نہیں ہے جس کے باعث مریضوں اور انکے لواحقین بیت المال کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں،دوسری طرف 2 ماہ میں فریش کیسز کے انبار بھی لگ گئے ہیں جن کا پراسس تو ہورہا ہے لیکن وہ بھی مجاز اتھارٹی نہ ہونے کے باعث ایم ڈی آفس میں ڈمپ ہورہے ہیں،اس وقت سینکڑوں طلبا کی فیسز بھی ادا نہیں ہوسکیں اور نہ ہی نئے مستحق طلبا کو فنڈ دئیے گئے ہیں،پاکستان بیت المال میں مریضوں،یتمیوں کی کفالت،مستحقین کی امداد،طلبا کی فیسز،معذور افراد کیلئے وہیل چئیرز سمیت درجنوں فلاحی پراجیکٹ مکمل طور پہ فنڈز کی کمی کا شکار ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کو فوری طور پہ بیت المال میں ایم ڈی اوع ڈی ایم ڈی تعینات کربا چاہیئے تاکہ ہزاروں افراد کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے،یادرہے کہ عامر فدا پراچہ کی فراغت کے بعد عارضی طور پہ ایک ایم ڈی تعینات کیا گیاتھا جو 20 دن کام کے بعد ہٹا دئیے گئے،اس کے بعد دو ماہ سے بیت المال کے آپریشنز جزوی طور پہ کام کررہے لیکن جن کیسز میں مجاز اتھارٹیز کی منظوری درکار ہے وہ سارے کیسز لٹک گئے ہی جس کا وزیراعظم سے نوٹس لیںنے کی اپیل کی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button