انٹرٹینمنٹ

منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی ماہ جبین کوت والا کے ساتھ دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے ایک روز بعد ہی دونوں کی کیک کاٹتے ہوئے تصاویر منظر عام پر آگئیں۔بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی دوسری شادی کی افواہیں گزشتہ ہفتے سے گردش میں تھیں جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کردی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ منور فاروقی نے گزشتہ ہفتے 26 مئی کو ایک میمن خاندان کی لڑکی مہ جبین کوت والا سے شادی کی تھی۔تاہم شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد منور فاروقی اور ماہ جبین کوت والا کی خوشی کے ماحول میں تصویر سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والی ان تصاویر میں بھارتی کامیڈین کو اپنی اہلیہ کے ساتھ کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاپارازی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منور فاروقی اور ماہ جبین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑے کی کیک کاٹنے کی پہلی تصویر ہے۔یاد رہے کہ کامیڈین منور فاروقی اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button