تحریر : کونسلر محمد الیاس راجہ ایڈووکیٹ
دعوت خاص و عام ( ورکنگ سروے ) : آسوسی ایشن آف کشمیر اولڈسٹوڈنٹس ( AKOS International ) اور محفل فکر و فن کے زیر اہتمام حسب سابق یوم پاکستان کے حوالے سے ھاہیڈ پارک لندن نزد ڈایانہ میموریل مورخہ 11 آگست بروز اتوار بوقت دو بجے دن سے چھ بجے تک اہل ذوق اور ادب پرور ہم خیال لوگوں کی ایک علمی ادبی ثقافتی اور تفریح نشست جس میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہ فکر کے با صلاحیت لوگ ذوق و شوق سے تشریف لا کر اپنی اپنی تخلیقات ، فن اور صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ فرماتے ہیں ۔ اس تقریب میں ایسے نئے آرٹسٹ جنہیں بڑے پلیٹ فارمز پر اپنی اعلی صلاحیتوں کے اظہار کا موقح نہیں ملتا آن کی حوصلہ آفزاہی کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے تا کہ ان کا جذبہ خود اعتمادی پروان چڑھ سکے ۔ یہ محفل مکمل طور پر سیلف سپورٹڈ ہوتی ہے اور شرکاہے پروگرام اپنی پسند کی خورد و نوش کی اشیاء قدرے زاہد از ضرورت لے کے آتے ہیں تاکہ خوش ذائقہ کامن دسترخوان کی لزتوں ، برکتوں اور ثواب میزبانی میں نہ صرف ان کا بھرپور حصہ ہو بلکہ نشست کا تفریح پہلو بھی نمایاں رہے ۔ بروز اتوار ھاہیڈ پارک کے گرد و نواح میں فری پارکنگ اکثر میسر آ جاتی ہے تاہم پارکنگ رولز ضرور دیکھ لیجیے گا ۔ پروگرام کا فارمٹ کچھ یوں ہوتا ہے کہ دو سے تین بجے تک خوش آمدید اور فیملی نیٹ ورکنگ تاکہ دور و نزدیک سے آہے ہوے لوگ ایک دوسرے سے پورے طور پہ متعارف ہو سکیں ۔ تین سے پانچ بجے تک کا وقت ملی نغموں ، شعراء ، ادیبوں ، گلوکاروں اور فنکاروں کے لیے مختص ہوتا ہے پانچ سے چھ بجے کا وقت ہلکی پھلکی گپ شپ ۔ قصہ بیانی اور لطیفہ گوہی کی نذر ہوتا ہے اس کے بعد آزادانہ بیٹھک جس پہ حاضرین کا صوابدیدی اختیار ہے ۔ چونکہ آگست کا مہینہ انگلینڈ ، یورپ اور دیگر کہی ممالک میں تعطیلاتی مہینہ ہوتا ہے اس میں بہت سے لوگ بغرض سیر و تفریح برطانیہ تشریف لائے ہوے ہوتے ہیں وہ اگر اپنی آمد سے مطلع فرما دیں تو انتظامیہ انہیں مہمانان خصوصی کے طور پر لے گی اسی طرح کسی قسم کی پرفارمنس کے خواہشمند بھی پیشگی اطلاع دے دیں تو ان کے لیے مناسب وقت مختص کرنے میں آرگنائزرز کو آسانی رہے گی ۔ ایک سوال جو ہر سال متعدد بار پوچھا جاتا ہے منتظمین نے اس کے متعلق حتمی فیصلہ یہ کر رکھا ہے کہ ہر سال 14 آگست سے پہلے اتوار کو پروگرام انعقاد پذیر ہوا کریگا اور شرکت کے خواہشمند تمام خواتین و حضرات ہر قسم کے موسمی تقاضوں کے مطابق مکمل طور پر تیاری فرما کر آہیں ۔ ہلکی پھلکی بارش اور بوندہ باندی کے دوران بھی بزم آرائی انشاءاللہ العزیز حسب پروگرام ہی ہو گی ۔ اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و آمان میں رکھے اور ملاقات بخیر ہو ۔ آمین ثمہ آمین ۔



