خانیوال میں فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت پانے والے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر نوید صادق انسدادِ دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر تھے۔ انہوں نے بطور سب انسپکٹر 2002ء میں پولیس فورس جوائن کی بعد میں مقابلہ کا امتحان دے کر 2009ء میں آئی ایس آئی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہوئے۔انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران کالعدم تنظیموں کے اہم نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا، کئی ماہ کی کوششوں کے بعد داعش کی اعلیٰ کمانڈ تک رسائی حاصل کی اور فیصل آباد میں ان کی کمین گاہ کا پتا لگا کر چھاپا مارا اور دہشت گردوں کو بے اثر کیا۔اسی طرح نوید صادق نے گوجرانوالہ میں خودکش حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے اغوا ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا سہرا ان کے سر سجا۔
0 0 1 minute read



